مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں ایران کو باثبات ، پائدار اور امن پسند ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تمام اقتصادی اور بین الاقوامی امور میں روس کا قابل اعتماد شریک ہے۔ روسی صدر پوتین نے کہا کہ ایران اور روس کا باہمی تعاون تمام اہم بین الاقوامی مسائل میں جاری ہے اور عالمی مسائل کے بارے میں دونوں ممالک کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے پوتین نے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گذشتہ برس 2016ء میں دونوں ممالک کے درمیان مبادلات کا حجم 70فیصد تک پہنچ گیا جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ روس اور ایران کے باہمی تعلقات مشرق وسطی میں پائدار امن کے قیام کے لئے اہم ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔
ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں ایران کو باثبات ، پائدار اور امن پسند ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تمام اقتصادی اور بین الاقوامی امور میں روس کا قابل اعتماد شریک ہے۔
News ID 1871409
آپ کا تبصرہ